مون سون میں کراچی ڈوبنے پرغیرجانبدارانہ تحقیقات سے متعلق فوری درخواست کی سماعت کی استدعا منظور
سندھ ہائی کورٹ نے مون سون بارشوں کیدوران کراچی کے ڈوبنے پرغیرجانبدارانہ تحقیقات سے متعلق فوری درخواست کی سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10جون تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں مون سون بارشوں کیدوران کراچی کے ڈوبنے پرغیرجانبدارانہ تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار ندیم شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مون سون کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے والا ہے، مزید بارش ہونے سے پہلے نالے صاف کرنے کا حکم دیا جائے، گزشتہ سال کراچی میں بارشوں کے بعد تباہی کی تحقیقات اورذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے، شہر مکمل طور پرمفلوج ہوگیاتھا، حالیہ بارشوں سے انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے کتنے شہری جان بحق ہوگئے تھے، فوری طورپرنالوں اوردیگرمقامات پرتجاوزات ختم کرنے کاحکم دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے فوری درخواست کی سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 10جون تک ملتوی کردی۔