وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عراق کے تین روزہ دورے پر روانہ
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی عراقی ہم منصب کی دعوت پر عراق کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے،وزیر خارجہ، عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ،مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،وزیر خارجہ، عراق صدر برہام صالح سمیت عراق کی اعلی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے،وزیر خارجہ عراقی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں ہر سال "زیارات کیلئے عراق آنے والے زائرین" کی مشکلات اور ان کی سہولت کے لیے اقدامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے،عراقی قیادت کے ساتھ دو طرفہ سیاسی و دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی ،ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ عراق ،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں مسلم ممالک کے ساتھ اعلی سطحی روابط کے فروغ کی ایک کڑی ہے،توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورہ عراق سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے