پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ڈوز تیار
پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز کر دیا گیا ہے اور پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد ڈوز تیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز کردیاگیاہے، آنےوالے دنوں میں ویکسی نیشن کومزید تیز کیا جائےگا۔ پارلیمانی سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ لوگ ویکسی نیشن کےلئے زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کرائیں، پاکستان میں ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے اور ملک کے بیشترعلاقوں میں ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں، صرف اسلام آباد میں ہی15سے زیادہ ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں۔ ڈاکٹرنوشین حامد نے مزید کہا کہ پاکستانی ویکسین کی ایک لاکھ20ہزارسےزائدڈوز تیارکرلی ہے جبکہ چین کی ویکسین کودنیابھرمیں استعمال کیاجارہا ہے۔