بشار الاسد چوتھی بار شام کے صدر منتخب
بشارالاسد چوتھی مرتبہ سات سالہ مدت کیلئے شام کے صدر منتخب ہو گئے ، انہوں نے 1 کروڑ 30 لاکھ ووٹ حاصل کئے جبکہ ووٹنگ کی شرح 78 فیصد رہی۔ ان کے مدمقابل امیدوار اور حکومت کے باغی اتحاد نیشنل فرنٹ کے سابق سیکرٹری جنرل محمود احمد ماری صرف3.1 فیصد ووٹ حاصل کر سکے جبکہ سوشلسٹ نینسٹ پارٹی کے عبداللہ سلم عبداللہ 1.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ امریکی حمایت یافتہ کردوں کے علاقے ادلب میں الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا۔ بشارالاسد کے مخالفین اور مغربی ممالک نے انتخابات میں دھوکہ دہی کاالزام عائد کیا ہے۔