چیئرمین نیب نے صدر علوی کو سالانہ رپورٹ 2020 پیش کردی
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو نیب کی سالانہ رپورٹ 2020 پیش کی اور انہیں اپنی تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ.بدعنوانی کے نگراں ادارہ کے سربراہ نے صدر کو آگاہ کیا کہ سال 2020 کے دوران استغاثہ کا مجموعی کامیابی کا تناسب 66 فیصد رہا۔جاوید اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے معاشرے سے بدعنوانی کے لعنت کو ختم کرنے اور حکمرانی کے نظام میں شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے کے لئے مزید مؤثر اقدامات پر زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ بدعنوانی قوم کو درپیش ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ کرپٹ طریقوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششوں کی حمایت کریں