ارسا نے پنجاب اور سندھ کو فوری طور پر پانی کی فراہمی میں 32 فیصدکمی کردی
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پنجاب اور سندھ کو فوری طور پر پانی کی فراہمی میں 32 فیصد کمی کردی۔ارسا کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو پانی کے حصے میں کمی سے استثنٰی رہے گا ۔ارسا کا کہنا ہے کہ پنجاب کو آئندہ نظر ثانی تک 83 ہزارکیوسک اور سندھ کو 74 ہزار کیوسک پانی ملتا رہےگا ۔