طالبان نے خواتین سے متعلق اقوام متحدہ کے خدشات مسترد کردیے
افغان طالبان نے افغانستان میں خواتین پر پابندیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خدشات مسترد کردیے۔سیکیورٹی کونسل میں منگل کو ایک قرارداد پیش ہوئی تھی جس میں افغانستان میں لڑکیوں کیلئے تعلیم، نوکریوں اور آمد و رفت میں مشکلات کھڑی کرنے پر طالبان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔سیکیورٹی کونسل کے 15 ممالک نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ایسی پالیسیوں کو فوری ختم کریں جن کے نتیجے میں افغان لڑکیوں اور خواتین کو بنیادی آزادی جیسے حق پر پابندی کا سامنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کیلئے تمام اسکولوں کو دوبارہ کھولا جائے۔
افغان سپریم لیڈر کا یہ حکم کہ خواتین عوامی مقامات پر چہرے سمیت خود کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں، عالمی غصے کو بڑھاوا دے رہا ہے۔
ادھر طالبان حکومت کی وزارت خارجہ نے افغان خواتین سے متعلق سلامتی کونسل کے خدشات کو بے بنیاد قرار دیکر مسترد کردیا ہے۔