محب وطن پاکستانی فوج کیخلاف نہیں، چوروں کے ساتھ بھی نہیں۔شیخ رشید
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اداروں سے درخواست ہے کہ 9 مئی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، جو بھی ملوث ہے اُسے سخت سزادی جائے لیکن کس کے کہنے پر پولیس خوابِ خرگوش کے مزے لوٹتی رہی، یہ سب سےاہم سوالیہ نشان ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی محبِّ وطن پاکستانی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہوسکتا لیکن پی ڈی ایم کے چوروں کے ساتھ بھی کھڑانہیں ہوسکتا۔ 13جماعتی ٹولا عوام میں نفرت کا نشان بن چکا ہے۔ ووٹ مانگنے والے پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں۔ ووٹ دینے والے ابھی نہیں بدلے۔ آئی ایم ایف سے چھٹی اوردوستوں سے کٹی ہے۔ پیغام میں عوامی لیگ سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم اور مفرور نواز شریف مذاکرات کیوں کرے گا؟ الیکشن کیوں کرائےگا؟ رات جو لندن کے کیفے میں اُس کے ساتھ ہوا وہی اُس کی مقبولیت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ جن کاجینا مرنا پاکستان میں ہے، اُن کو ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جن سزایافتہ مفرور مجرموں کی جائیدادیں اور اولاد پاکستان سے باہر ہے، اُن کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔ جب اقتدارکے باہر ہوتے ہیں تو پرائیویٹ جہازوں سے بھاگتےہیں۔ ان کو ای سی ایل میں ڈالناچاہئے۔ 13 جماعتوں کےلیڈرنیلامی میں اورعوام پریشانی میں ہیں۔سیاسی جماعت کوئی شوگرفیکٹری نہیں ہوتی، شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی جماعت عوام کےدلوں میں ہوتی ہے۔ آج جو ن لیگ فصل بورہی ہے، کل اُسے کاٹے گی۔ قصور کا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑسکتا۔ یوم تکبیر کے ایٹمی دھماکوں پر راجہ ظفر الحق، گوہرایوب اورخود شیخ رشید کو کریڈٹ دیتاہوں، باقی نواز شریف سمیت ساری کابینہ دھماکوں کی مخالف تھی