ایٹمی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، چئیرمین سینیٹ
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ ایٹمی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ اتوار کو یوم تکبیرکے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ پوری قوم کو ایٹمی طاقت ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے لیے قومی غیرت ، قوم کی بے مثال جرات و بہادری کی علامت کا دن ہے۔پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باعث مسلم امہ میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی یکجہتی، ایٹمی سائنسدانوں اور پاک افواج کی قابل ستائش خدمات کی بدولت پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے قومی قیادت کے غیر متزلزل عزم کا لائق تحسین ہے۔