لاہورہائیکورٹ نے اصغر خان کیس کے فیصلے پرعمل درآمد کروانے اورصدرآصف علی زرداری کو نااہل قرار دینے کے لئے دائردرخواست کی سماعت تیس نومبر تک ملتوی کردی.
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ناصرسعید شیخ کے روبروجماعت اسلامی کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے ایوان صدرمیں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں لہذا آئین کی خلاف ورزی کی بناء پروہ نااہل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آئین کے آرٹیکل دوسوساٹھ کے تحت صدرکا عہدہ سروس آف پاکستان کے تحت آتا ہے اورآئینی اعتبارسے صدرسیاسی سرگرمیاں نہیں کرسکتے۔عدالت نے درخواست گزارکوآصف علی زرداری کے صدرمملکت منتخب ہونے سے متعلق جاری نوٹیفیکیشن کی کاپی پٹیشن کے ساتھ لف کرنے کی ہدائت کی جس کے بعد کیس کی مزید سماعت تیس نومبرتک ملتوی کردی گئی۔