کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے گومل زام ڈیم اور فاٹا سے اغوا ہونے والے اہلکاروں کی ویڈیو جاری کردی۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دس دسمبر دوہزار گیارہ کو فاٹا ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کی ایک منٹ اور پچاس سیکنڈ کی ویڈیو جاری کردی۔ جس میں فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجنیئرخورشید پشتوزبان میں حکومت پاکستان، فاٹا سیکرٹریٹ اور فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ تحریک طالبان کے مطالبات مان لیں ورنہ انہیں چھ دسمبر دوہزار بارہ تک قتل کردیاجائےگا۔ پہاڑی علاقے میں بنائی گئی ویڈیو میں تمام مغوی اہلکار بیٹھے ہیں جن کے پیچھے طالبان اسلحہ لے کر کھڑے ہیں۔ ادھر کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے نامعلوم مقام سے گومل زام ڈیم کےمغویوں کی دوسری ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔ ایک منٹ کی اس ویڈیو میں واپڈا کے تمام مغوی اہلکاردکھائے گئے ہیں، جبکہ شاہد علی خان نامی ایک اہلکارحکومت پاکستان اور واپڈا حکام سے طالبان کے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کررہا ہے۔ شاہد علی خان نے بتایا کہ یہ ویڈیو تئیس نومبردوہزار بارہ کوریکارڈ کی جارہی ہےاور انہیں تین دسمبر دوہزار بارہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ یہ ویڈیو ایک کمرے میں بنائی گئی ہے،جس کی دیوار پر لگے پردے پر تحریک طالبان پاکستان اور حکیم اللہ محسود کا نام دکھایاگیاہے۔