کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ علی گڑھ بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ماڑی پور میں ٹرک اڈے کے قریب فائرنگ سے ریاض محمد جاں بحق ہوگیا۔ سائٹ میٹروول میں ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ جمشید کوارٹرز سے گردن کٹی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جدہ کالونی بلدیہ ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو زخمی کردیا۔ ادھر کراچی ویسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے چھبیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔