کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم "نارم آف دی نارتھ" کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
فلم کی کہانی ایک بے گھر برفانی ریچھ نارم اور اس کے تین ننھے دوستوں کے گرد گھومتی ہے، نارم اپنے آبائی علاقے آرکٹک کو چھوڑ کر نیویارک شہر میں رہائش اختیار کرلیتا ہے لیکن جلد ہی اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کی زندگی اس کے اپنے ہی علاقے سے وابستہ ہے۔۔ فلم کی ہدایات ٹریور وال نے دی ہیں جبکہ ہیدر گراہم، بل نائے، اور روب شنائیڈر پس پردہ آوازوں کے ساتھ جلوہ گرہونگے ،کامیڈی سے بھرپور یہ فلم سولہ جنوری سے امریکا سمیت دنیا بھر کے سینماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔