امریکی ریاست ساؤتھ ڈی کوٹا اور نبراسکا میں برفانی طوفون , لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے
امریکی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ڈیکوٹا اور نبراسکا سمیت کئی وسط امریکی ریاستیں ان دنوں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہونے سے لوگ گھروں تک محصور ہو گئے ہیں۔ سڑکوں پر پھسلن کے باعث ڈرائیور حضرات کو بھی شدید مشکلات کا سامانا ہے۔ حکام کے مطابق برفباری اور پھسلن کے باعث اب تک تینتیس سے گاڑیاں حادثے کاشکار ہوچکی ہیں۔ ڈکیوٹا کے علاقے سیو فالس انتظامیہ نے شہریوں کواحتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر شمالی ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ جس میں ابتک تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ڈلاس شہر سے اٹھارہ کلومیٹر دورگارلینڈ کاؤنٹی میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ انتظامیہ کے مطابق علاقے میں ریسکیو سرگرمیاں جاری ہں اورلوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہا ہے۔