بھارت میں جنوبی افریقین کرکٹ ٹیم کے بعد ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم بھی شدت پسندوں کے نشانے پرآگئی
بھارت کے شہر رائے پور میں جاری ورلڈ مینزلیگ کے ایک ہاکی مچ میں ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو تین گول سے شکست دے دی۔ شکست خوردہ بھارتی تماشائیوں نے عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوٹل واپسی پر ارجنٹائن ہاکی ٹیم کی بس پرپتھراؤ کردیا۔ جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس موقع پرمشتعل ہجوم نے شدید نعرے بازی بھی کی۔ واقعہ کے فوری بعد بھارتی سیکیورٹی حکام نے مہمان ٹیم کی بس کو گھیرے میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ پتھراؤ کے واقعہ کے بعد ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارت میں موجود دیگر غیرملکی ٹیموں کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ بھارت میں کرکٹ اور ہاکی کھیلنے کے لیے آنے والی غیرملکی ٹیموں پرانتہاپسند ہندؤں کی جانب سےحملے معمول بن گئے ہیں۔