حکومت نے خلوص نیت کیساتھ نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام کیا ,آج ہمیں ہی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا , دو ہزار سترہ کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے :عابد شیر علی

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعابد شیر علی کا کہنا تھا کہ حکومت نے خلوص نیت کیساتھ نندی پور پاور پراجیکٹ پر کام کیا اور آج ہمیں ہی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہم نے اکیس بائیس ارب کے ڈوبتے پراجیکٹ کو کھڑا کردیا۔ رینٹل پاور پلانٹ کا جنازہ آج تک اٹھارہے ہیں ۔الزامات لگانے والے ثبوت کیساتھ بات کیا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور سےسو میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔اگلے سال پراجیکٹ کو گیس میں تبدیل کرکے پانچ سو پچیس میگاواٹ تک لے جائیں گے ۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ صنعتی شعبے میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ ٹنل کا اسی فیصد کام مکمل ہوچکا ہے. دو ہزار سترہ کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے ۔ جہاں لائن لاسز ہوں گے ،وہاں بجلی نہیں دی جائے گی ۔