حکومت اشتہارات دینے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرے: اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جھوٹے اشتہارات چلانے سے ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ حکومت اشتہارات چلانے پر عوام کا پیسہ خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف پر کڑی تنقید کی ۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف قوم کو ایل این جی کی متعلق داستانیں نہ سنائیں بلکہ حقیقت بیان کریں۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت تیسرے سال بھی موسم سرما میں شہریوں کو گیس کی فراہمی میں ناکام نظر آتی ہے۔