ملک میں اضافی گندم کا بحران شدید ہو رہا ہے: صدر اکانومی واچ
پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ملک میں اضافی گندم کا بحران بڑھتا جا رہا ہے جسے حل کرنے کی کوئی تدبیر کارگر ثابت نہیں ہوئی۔ گندم کے اضافی سٹاک کی وجہ سے سالانہ اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ اس حوالے سے تمام کوششیں ناکام نظر آتی ہیں جس کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں گندم کی قیمت پاکستان سے نصف ہے جس میں اس سال مزید کمی آ رہی ہے۔ کئی علاقوں میں گندم کی بوائی شروع ہو گئی