لاہور ميں رنگوں سے بھرپور برائیڈل ويک اختتام پذير ہو گيا ہے
لاہور کے ایک مقامی ہوٹل ميں برائیڈل فيشن ويک کے آخری روز بھی ہر سو رنگ بکھرے رہے۔ عروسی ملبوسات زيب تن کيے ماڈلز ریمپ پر اپنی حسين اداؤں کے جلوے دکھاتی رہیں۔ فیشن ویک کے آخری روز آٹھ ڈيزائنرز نے اپنے ڈيزائن کردہ عروسی ملبوسات اور جيولری کی وسيع کلیکشن کو شائقین کیلئے پيش کيا۔۔