کراچی میں ٹارگٹ کلرز نےپولیس کو پھر نشانے پر رکھ لیا
کراچی میں ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلرزسرگرم ہوگئے ،اس مرتبہ نشانے پرہیں پولیس کے افسر ۔۔۔دو افسروں پر فائرنگ نے کراچی پولیس کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گلستان جوہر میں ٹریفک پولیس ڈی ایس پی فیض علی شگری جیسے ہی اپنے گھر سے باہر نکلے تو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ، فائرنگ سے ڈی ایس پی ،انکا گارڈ اورڈرائیور زخمی ہوگئے ، انھیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا،،تاہم فیض علی شگری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کا ایک اور واقعہ ڈی ایس پی گلبرگ زاہد حسین کے ساتھ بھی پیش آیا ،،جب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم ان کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے ، وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے وزیر اعلیٰ نے شہر میں گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے