چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے سینئیر جنرل اور چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز رہے،
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات کا تعلق فوجی گھرانے سے ہے، انکے والد محمد حیات میجر جنرل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے،،، ان کے دونوں بھائی لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے چئیرمین ہیں، جبکہ دوسرے بھاری میجر جنرل احمد محمود حیات ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اینلیسز ہیں۔ تینوں بھائیوں کو ہلال امتیاز (ملٹری)سے نوازا جا چکا ہے ۔
جنرل زبیر محمود حیات نے چوبیس اکتوبر انیس سو اسی کوآرٹلری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے امریکا اور برطانیہ میں عسکری اداروں سے کمانڈ اینڈاسٹاف کی ڈگریاں بھی حاصل کیں، برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے میں آرمی اینڈ ائیر ایڈوائزر اور ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایڈ جوٹینٹ کے فرائض سرانجام دئیے، جنرل زبیر حیات نے آرٹلری رجمنٹ میکنائز ڈویژن، انفنٹری بریگیڈ اور انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ بھی کی۔۔جنرل زبیر حیات تھری اسٹار جنرل کی حیثیت سے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل اور کور کمانڈر بہاولپور بھی تعینات رہے،،، انہوں نے بطور سربراہ اسٹاف ڈیوٹیز ڈائریکٹوریٹ اور جی او سی سیالکوٹ کے فرائض انجام دئیے ، جنرل زبیر حیات آرمی چیف کے پرائیویٹ سیکریٹری بھی تعینات رہے،،، جبکہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔