ترکی میں پیش آیا واقعہ میں جہاں مزدوروں کا اچانک ایک خوفناک بھالو سے سامنا ہوگیا اور سب کے ہوش اڑگئے
دنیا بھر میں تعمیراتی شعبے سے منسلک افراد کی زندگیاں عجیب و غریب واقعات سے بھری ہوتی ہیں لیکن اکثر اوقات کچھ ایسا ہوتا ہے جو انکی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے ،ترکی کے علاقے بولو کے ایک پولٹری فارم پربھاری مشینری سے پہاڑی کو کاٹا جارہا تھا کہ اچانک سوراخ میں سے بھالو کا پنچہ باہر نکلا ، جس پر تعمیراتی عملے نے احتیاط سے کام لیتے ہوئے اس سوراخ کا منہ بڑا کردیا، کچھ دیر بعد بھالو نے اپنا منہ سوراخ سے باہر نکالا اور مشینری اور انسانوں کو دیکھ کر اس نے انتہائی غصے کا اظہار کیا
جیسے ہی سوراخ کا منہ بڑا ہوا تو بھالو نے خیریت اسی میں جانی کہ وہاں سے بھاگ جائے ،اور پھر وہاں موجود افراد بھالو کو دیکھتے ہی رہ گئے اور بھالو یہ جا وہ جا۔۔۔مزدوروں کا کہنا تھا کہ وہ ساری زندگی اس لمحے کو بھلا نہیں پائیں گے