آئندہ چوبیس گھنٹے پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جہاں ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے، سرد ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں قلات کا درجہ حرارت منفی تین تک جا پہنچا ہے، ہنزہ کا پارہ منفی دوجبکہ کوئٹہ، گوپس اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔