سپریم کورٹ کرپشن روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کرے۔۔ حکمرانوں نے پاکستان کے ستر سال ضائع کئے: سراج الحق
کراچی کے باغ جناح میں سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے سندھ ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا حکمرانوں نے ملک کا جو حال کیا، وہ دشمن بھی نہیں کرتے۔۔ پاکستان میں خاندانی بادشاہت کے بعد شریعت کا نفاذ ہونا چاہیے۔۔ ملک میں تبدیلی اور انقلاب چاہتے ہیں۔۔ جماعت اسلامی کے کارکن ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا اسلام کے نام پر بنے ملک کو امریکا کے حوالے کرنے والے غداری کر رہے ہیں۔۔ آج بھی لاکھوں نوجوان مایوس ہیں۔۔ بے روزگار ڈگریاں جلانے پر مجبور ہو گئے۔۔ سراج الحق کا کہنا تھا خواتین ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔۔ کروڑوں بچے غربت کی وجہ سے سکول نہیں جاتے۔۔ پاکستان کی حقیقی وارث جماعت اسلامی اور عوام ہیں۔۔ سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا ہجرت کی وجہ سے کراچی عظیم شہر بنا۔۔ یہاں کفن، لاشوں، اور، اسلحہ کی سیاست کی گئی۔۔ کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم، ن لیگ، پی پی کو ووٹ دیا لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔۔ کراچی کچرے کا ڈھیر بن گیا۔۔ ورکرز کنونشن کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی نے ملکی ترقی، اور، استحکام کے لئے دعا مانگی۔۔