بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا سربراہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے
بنوں کے علاقے جانی خیل میں پیش آنیوالے واقعے میں نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے سراہ شاورگل پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شاور شاہ جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ شاور شاہ کے قتل پر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کیلئےعلاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروکارے لائے جائیں گے۔