ہالی وڈ کی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم" موآنا" نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا
فلم کی کہانی افسانوی جزیرے کی تلاش میں سمندر کے سفر پر نکلی لڑکی موآنا کے گرد گھومتی ہے، ایڈوانچر سے بھرپور فلم پانچ روزمیں آٹھ کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر موجود ہے
جادوئی کمالات پر مبنی فلم" فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دم" اس ہفتے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر براجمان ہے، فلم نے ریلیز کے دوسرے ہفتے مزید چار کروڑ کاون لاکھ ڈالر بٹور لیے
ایکشن سے بھرپور ایڈونچر فلم"ڈاکٹر سٹرینج "نے ریلیز کے چوتھے ہفتے مزید ایک کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر کما لیے، فلم مجموعی طور پر بیس کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔