کراچی میں رہائشی عمارت کا زینہ گرنے سے 3 خاندان پھنس گئے۔
کراچی میں برنس روڈ کے قریب عمارت کا زینہ گرنے سے 3 خاندان کے افراد عمارت میں پھنسے گئے۔ متاثرہ افراد نے متبادل رہائش کی فراہمی تک عمارت سے باہر آنے سے انکار کر دیا ہے۔گزشتہ روزبرنس روڈ کے قریب پرانی عمارت کا زینا اچانک گر گیا جس سے عمارت کے رہائشی 3 خاندان کے افراد پھنس گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد کو نکالنے کے لئے اسنارکل پہنچا دی ہے تاہم عمارت میں موجود افراد باہر آنے سے انکار کرر ہے ہیں۔متاثرہ افراد کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ متبادل رہائش فراہم کی جائے۔ پولیس کے مطابق عمارت کے رہائشی افراد کرایہ دار ہیں اور وہ الزام لگا رہے ہیں کہ زینہ مالک مکان نے گرایا ہے۔کرایہ داروں کے مطابق مالک مکان عمارت خالی کرانا چاہتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عمارت کو نا قابل رہائش قرار دے چکی ہے۔