بھارتی کرنسی لاہور سے دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 12لاکھ بھارتی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق علامہ اقبال ٹاﺅن کے رہائشی اعجاز حسین کے سامان کی تلاشی لی گئی جہاں سے 12لاکھ بھارتی کرنسی برآمد ہوئی جس کے بعد اسے گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اعجاز حسین لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاﺅن کا رہائشی ہے جو نجی ایئر لائن سے دبئی جانے کی کوشش کر رہا تھا