حیدر آباد میں پی سی بی کا ڈسٹرکٹ کرکٹ گراؤنڈ کوہسار لطیف آباد زبوں حالی کا شکار ہے
حیدرآباد کے علاقے کوہسار میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈسٹرکٹ کرکٹ گراؤنڈ کروڑوں روپے خرچ کرکے تعمیر کرایا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے گراؤنڈ پر کوئی توجہ نہ دینے کے سبب کرکٹ گراؤنڈ کی حالت خراب ہوچکی ہے۔ پچ بنانے کے لئے استعمال ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا خصوصی مٹیریل بھی کھلے میدان میں پڑے ہونے کے باعث خراب ہوگیا۔ ملازمین لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ گراؤنڈ میں عرصہ دراز سے کرکٹ کا ٹورنامنٹ منعقد نہیں کرایا گیا۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کی تعمیر اورملازمین کی تنخواہوں پر پیسے خرچ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے
کرکٹ گراؤنڈ کے ڈریسنگ روم پر بھی نامعلوم افراد نے قبضہ کرکے رہائش اختیار کرلی ہے۔ مقامی کھلاڑیوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ ڈسٹرکٹ کرکٹ گراؤنڈ کوہسار کو فعال کیا جائے۔