پاکستان سمیت دنیابھرمیں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کےساتھ اظہاریکجہتی کاعالمی دن آج منایاجائےگا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبرمنگل کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونےو الا مسئلہ فلسطین69برس گزر جانے کے بعد بھی حل نہ ہو سکا ہے ۔اقوام متحدہ 1947ءسے فلسطین میں امن کیلئے کوشاں ہے لیکن اسرائیلی فوج کے روز بروز بڑھتے مظالم کے باعث فلسطین کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔