قومی کرکٹ ٹیم کے عظیم بیٹسمین یونس خان اپنی39ویں سالگرہ آج منائیں گے
قومی کرکٹ ٹیم کے عظیم بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان انتالیس برس کے ہو گئے وہ اپنی39ویں سالگرہ منگل29نومبر کو منائیں گے۔کرکٹر یونس خان29نومبر1977ءکو صوبہ کے پی کے ، کے علاقہ مردان میں پیدا ہوئے۔یونس خان 2009ءمیں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان رہے وہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بیٹسمین ہیں وی حنیف محمد اور انضمام الحق کے بعد تیسرے کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹرپل سنچری سکور کی۔یونس خان نے ون ڈے انٹر نیشنل کیرئیر کا آغاز فروری 2000ءمیں کراچی میں سری لنکاکے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔یونس خان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکول313رنز ہیں ۔