پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاﺅ کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائےگا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاﺅ کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسی مہلک مرض سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموںکی جانب سے واک،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے صحت کے ماہرین ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچاﺅ کی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں گے اس روز اخبارات معلوماتی فیچر شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔۔ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ءمیں منایا گیا ۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد ایڈز کی بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیںجبکہ لاکھوں افراد (HIV) ایڈز سے متاثر ہ ہیں۔