فرانس:ری پبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات میں سابق وزیر اعظم فرانسس فلن کامیاب
فرانس میں ری پبلکن پارٹی کے پرائمری انتخابات سابق وزیر اعظم فرانسس فلن نے جیت لیے۔ 2017ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں فرانسس فلن ری پبلکن کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔ری پبلکن کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے پرائمری انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ جس میں سابق فرانسیسی وزیر اعظم فرانسس فلن نے انسٹھ فیصد ووٹ حاصل کیے اور اپنے حریف ایلین جوپ کو واضح شکست سے دو چار کیا۔ سابق وزیر اعظم ایلین جوپ نے انتخابات میں شکست قبول کر لی ہے۔ سابق صدر نکولس سرکوزی پہلے ہی مرحلے میں اس دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔