سکھر میں خونخوار جنگلی جانوروں کے مقابلے کرائے گئے جبکہ محکمہ وائلڈ لائف نے مسئلے پر خاموشی اختیار کرلی
سکھر کے علاقے پنوعاقل میں بااثر وڈیرے کی سرپرستی میں جنگلی جانور اور کتوں کے درمیان مقابلہ کرائے جانے کے انکشاف کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں نہ آسکی۔ وائلڈ لائف نے اہم مسئلے پر کارروائی کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔ بااثر افراد کی جانب سے علاقے میں کتوں اور جنگلی جانور کے درمیان سرعام لڑائی کرانا معمول بن گیا۔ لڑائی کے دوران شکاری کتے جنگی جانور پر چھوڑے جاتے ہیں۔ اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مقابلوں کے دوران جوا بھی لگایا جاتا ہے۔ بااثر افراد کو مقابلے کرانے میں پولیس کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ انہوں نے اعلی پولیس حکام سے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔