مودی انتہا پسندانہ سوچ کا حامل شخص ہے۔ پاکستان پرجنگ مسلط کی گئی تواس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا : رانا تنویرحسین
لاہور میں انجینئرنگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں دفاعی وزیر پیداوار رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کی پالیسی پریقین رکھتا ہے لیکن مودی کا انتہا پسندانہ ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔ مودی نے پاکستان کے خلاف جنگ چھیٹری تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی بہتر سوچ کے مطابق نئے آرمی چیف کا تقرر کیا ہے جو لائن آف کنٹرول کا بہترین تجربہ رکھتےہیں۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کے کشمیر کے معاملے پر عالمی فورموں پر آواز اٹھانے کے کردار پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسکا تو علم نہیں لیکن حکومت کشمیریوں پر مظالم کے خلاف عالمی سطح پر بھرپورآواز اٹھا رہی ہے۔