اگر پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ ہوتی تو آج حکومت نہ ہوتی، خاموش رہتے، دھکا بھی نہیں دیتے تو حکومت چلی جاتی : خورشید شاہ
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف سےکبھی استعفے کا مطالبہ تو نہیں کیا، ہم نےپارلیمنٹ کواہمیت دی وزیراعظم خودکوبچانےکےلئےایک شیخ کاخط لےکرآئے، قطری شہزادے کے خط کے بعد شکوک و شبہات سو فیصد ہو گئے، اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ ہوتی تو آج حکومت نہ ہوتی، نوازشریف کی حکومت کودھکادینےکی بھی ضرورت نہیں تھی، ایک وقت تھا جب ہم صرف خاموش رہتے تو حکومت چلی جاتی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چار مطالبات میں کوئی ایسی بات نہیں جو وزیراعظم کیلئے خطرہ ہو، نواز شریف نوے کی دہائی کی بات کرتے ہیں، نوے کی دہائی سے بچنا چاہتے ہیں یا نہیں، پیپلزپارٹی 24 ویں ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی، میاں صاحب اپنے لاڈلوں سے باتیں کہلواتے ہیں، گیند اب وزیراعظم کے کورٹ میں ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو کتنا سپریم سمجھتے ہیں۔۔۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ، کیامیاں صاحب کےوزراء90ءکی دہائی کی طرح باتیں نہیں کررہے؟۔۔۔ اگر مجبور کیا گیا تو ہم سے زیادہ تاریخ کوئی نہیں جانتا ۔