بلاول بھٹو زرداری کی عالمی شہرت یافتہ ماڈل " پیرس ہلٹن " کے ساتھ سیلفی نے دھوم مچا دی
دبئی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ ماڈل، اور، اداکارہ " پیرس ہلٹن " کی ملاقات ہوئی۔۔ بلاول بھٹو نے معروف عالمی ماڈل " پیرس ہلٹن " کے ساتھ سیلفی بنوائی اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دی۔۔ سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ " انسٹا گرام " پر بلاول بھٹو نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ " پیرس ہلٹن " سے ملاقات، اور، سیلفی میرے لئے اعزاز ہے۔۔ بلاول بھٹو کی تصویر نے دھوم مچا دی۔ لوگوں کی بڑی تعداد بلاول بھٹو، اور، " پیرس ہلٹن " کی تصویر کو پسند کر رہی ہے۔۔ بعض سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے بلاول بھٹو کی تصویر کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔