اسلام آباد ائرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ائرپورٹ سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرکے ایک شخص سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اسلام آبادکے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دبئی جانیوالی پرواز کے مسافر سے 1کلو 144گرام آئس برآمدکرلی ہے۔منشیات کے اسمگلروں نے آئس مالٹوں میں شامل مصنوعی مالٹوں میں مہارت سے چھپائی تھی۔ جسے اے ایس ایف نے اپنی مہارت سے پکڑلیا۔