سندھ ہائیکورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
سندھ ہائی کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان نے موقف اختیار کیا کہ مدعی دستبردار ہوچکا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ قتل ذاتی عناد ہے یا دہشتگردی۔ ہائیکورٹ نے کیس میں شارخ جتوئی و دیگر ملزمان کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے مقدمے کی ازسرنو سماعت کے لئے کیس ماتحت عدالت کو بھیج دیا۔ شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان نے پچیس دسمبر دوہزار بارہ کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شاہ زیب نامی نوجوان کو قتل کیا تھا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دوہزار تیرہ میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی۔