سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چاروہ سیکٹر میں چناب رینجرز نے فری میڈیکل کیمپ لگایا
ورکنگ باؤنڈری پر پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھی چناب رینجرز کے جوان سرحدوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں آج چاروہ سیکٹر کی پوسٹ سنگیال میں 10ونگ چناب رینجرز کے زیراہتمام عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا میٖڈیکل کیمپ کا افتتاح ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مہران صادق نے کیا اس موقع پر گاؤں سنگیال، کھنور اور دیگر دیہات کے 400سے زائد افراد کا مفت طبی معائنہ کیا گیا انہیں ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق فری ادویات دی گئیں چناب رینجرز کی طرف سے کیمپ میں آنے والے مردوخواتین میں کھانا تقسیم کیا گیا اور سکولوں کے طلبا وطالبات میں کاپیاں اور پنسلیں بھی تقسیم کی گئیں انہوں نے بتایا کہ ڈی جی رینجرز پنجاب کی ہدایات پر10ونگ چناب رینجرز کے زیراہتمام ورکنگ باؤنڈری کے قریب واقع دیہات میں عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ماہانہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقادجاری رہے گا۔ فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے افراد کا طبی معائنہ کرنے کے لیئے رینجرز میڈیکل آفیسر ڈی ایس آر رضوان، کمپنی کمانڈر کیپٹن شیراز اور لیڈی ڈاکٹرسنبل ثروت زہرا شامل تھے۔اس موقع پر ایس آر محمد نواز میتلا بھی موجود تھے ۔