آشیانہ ہاؤسنگ کیس: شہباز شریف کو مزید ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو مزید ریمانڈ کے لیے آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے نیب لاہور کی تحویل میں ہیں۔ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عدالت آنے والے تمام راستے کنٹینر اور خاردار تار لگا کر بند کردیے گئے۔