گوگل کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے خلاف اقدامات کریں گے۔ یورپی ادارہ
یورپ کے سات ممالک میں صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والے ادارے نے سرچ انجن گوگل کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے خلاف اقدامات کرنے کے ارادے کا عندیہ دیا ہے۔ یورپی صارفین کی ایسوسی ایشن ( بی ای یو سی) کے مطابق وہ قواعد کے تحفظ کے محکمے میں گوگل کے خلاف شکایت درج کرائے گی۔ گوگل پر الزام ہے کہ وہ لاکھوں افراد کے محل وقوع اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے اور اس طرح وہ اعداد و شمار کے بنیادی یورپی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔