ایف بی آر کے ٹیکس محصولات میں جولائی تا نومبر 4.3 فیصد اضافہ
رواں مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا نومبر کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے ٹیکس محصولات میں مجموعی طور پر 4.3 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر کی غیر حتمی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں یکم جولائی سے 24 نومبر 2018ءکے دوران مجموعی طور پر 1276.793 ارب روپے کے ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 1223.869 ارب روپے رہی تھیں۔ ایف بی آر کے مطابق نومبر 2018ءکے پہلے 24 دنوں کے دوران 189.353 ارب روپے کے ٹیکس وصول کئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا اکتوبر کے لئے ایف بی آر کے ٹیکس محصولات کا ہدف 1166 ارب روپے رہا تھا جبکہ ایف بی آر کے غیر حتمی اعداد وشمار کے مطابق اس دوران 1106 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔ اس طرح رواں مالی سال کے ابتدائی چارہ ماہ کے دوران ایف بی آر کو ہدف کے مقابلہ میں 60 ارب روپے کم ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں تاہم گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کاٹیکس محصولات کاہدف حاصل کرلیا جائے گا اور اس حوالے سے ایف بی آر جامع حکمت عملی کے تحت اقدامت کررہا ہے۔