پاکستان کو آئی ایم ایف پیکیج کی جلدی نہیں۔ اسد عمر
وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پیکیج کی جلدی نہیں، پاکستان کے پاس دو ماہ کا وقت ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے سے بات جیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے مزید کہا کہ دوسرے ذرائع سے بھی قرض مل سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے روپے کی قدر میں کمی اور ٹیکس پالیسی میں تبدیلی کی شرائط رکھی ہیں، پاکستان کو مالیاتی خسارہ پورے کرنے کے لیے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرمبادلہ ذخائر مسلسل گھٹ رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 4 سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔