سلووینیا میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر
سلووینیا میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو مسلح افواج کا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق یورپی ملک سلووینیا کے صدر نے ایک خاتون میجر جنرل کو آرمی کا سربراہ مقرر کرکے تاریخ رقم کردی ۔ میجرجنرل ایلنکا ایرمنک کو مسلح افواج کا چیف مقرر کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ 55 سالہ سابق آرمی کمانڈر نے اپنا ملٹری کیئریئر کا آغاز اس وقت کیا تھا جب سلووینیا نے سابق یوگوسلاویہ سے آزادی حاصل کی تھی۔میجر جنرل ایرمنک سلووینیا کی آرمی چیف منتخب ہونے سے قبل ڈپٹی چیف آف سٹاف کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی تھیں۔سلووینیا کی نئی آرمی چیف ایرمنک نے لندن کے رائل کالج برائے دفاعی تعلیم سے گریجویشن اور لندن کے کنگز کالج آف انٹر نیشنل اسٹڈیز سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی تھی۔میجر جنرل ایلنکا ایرمنک کو فروری میں آرمی چیف مقرر ہونے والے میجر جنرل ایلن گیڈر کی جگہ چیف تعینات کیا گیا ۔واضح رہے کہ ریزرو اور فعال فوجیوں کو ملاکر سلووینیاکی مسلح افواج کل 7 ہزار 5 سو افراد پر مشتمل ہے۔