امریکی سابق صدر جمی کارٹر دماغ کی سرجری کے بعد اسپتال سے فارغ
امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کو اٹلانٹا میں واقع ایمری یونیورسٹی اسپتال سے دماغ کی سرجری کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔جمی کارٹر کے دماغ سے زمین پر گرنے کے بعد خون رسنا شروع ہوگیا تھا۔ کارٹر سنٹر کی خاتون ترجمان ڈیانا کونجلیو نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کارٹر پلینز میں واقع اپنے گھر میں پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صحت یاب ہورہے ہیں۔ کارٹر سنٹر نے کہا ہے کہ جمی کارٹر کے دماغ سے حال ہی میں گرنے کی وجہ سے خون رسنا شروع ہوگیا تھا۔وہ اکتوبر میں دو مرتبہ گرے تھے اور ان کی پشت میں بھی چوٹ لگی تھی۔