فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی, 13 فلسطینی گرفتار
فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرتوڑپھوڑ اور لوٹ مارکی۔درایں اثنااسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور القدس سے 12 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان میں بعض فلسطینی اسرائیلی فوج کو مختلف مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے چار فلسطینیوں کو نجیب عمر مرشد،بسام ذیاب،بلال ذیاب اور محمد حمزہ حرز کو حراست میں لیا گیا۔شمالی شہر قلقیلیہ سے ھشام معن عفانہ، محمد جہاد شحادہ اور علا عزات کو حراست میں لیا گیا۔جنوبی شہر الخلیل سے راجی محمد عقل مسالمہ، یاسر ابو عجمیہ، سابق اسیر عماد محمد دیریہ اور شمال مغربی القدس سے یوسف لشیخ کو گرفتار کیا گیا۔