جوکام کرے گا وہ محکمے میں رہے گا، آئی جی پنجاب
لاہور: آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا کہ جوکام کرے گا وہ محکمے میں رہے گا، ضرورت ہے پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو بہتر بنائے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کا کہنا ہے کہ لاہور میں بڑھتے ہوئے کرائم پر کنٹرول کیا جائے گا، کرائم بڑھا ہے تو اسے ٹھیک کریں گے اور بہتری لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو قانون کی کتاب تسلیم نہیں کرتا اسے ہمارے ساتھ رہنے کا حق نہیں ہے، وردی کے زور پر سب کچھ کرنے والوں کا احتساب ہونا ضروری ہے، ضرورت ہے پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو بہتر بنائے۔ آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا کہ جوکام کرے گا وہ محکمے میں رہے گا، ضرورت ہے پولیس احتساب کے موجودہ نظام کو بہتر بنائے۔