البانیہ زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہو گئی،650افرادزخمی
البانیہ میں دو روز قبل شدید زلزلے میں ہلاک زدگان کی تعداد انتالیس ہو گئی ہے جبکہ چھ سو پچاس سے زائد افراد زخمی ہو ئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم اب بھی بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ یورپی یونین نے اپنی امدادی ٹیم وہاں روانہ کر دی ہے جبکہ یونان، اٹلی اور ہنگری کی ٹیمیں پہلے ہی وہاں پہنچ چکی ہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ دارالحکومت ترانا اور اس کا ساحلی شہر دراج متاثر ہوا ہے۔