گھوٹکی،کرنٹ لگنے سے جاں بحق شخص کی نعش ایمبولینس کے بجائے ٹرک پر گھر منتقل
کرنٹ لگنے سے جاں بحق شخص کی نعش کو ایمبولینس کے بجائے ٹرک پر گھر منتقل کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے مبینہ طور پر نعش ایمبولینس پر گھر منتقل کرنے کے لئے ورثا سے پیٹرول ڈلوانے کے پیسے مانگے۔گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں ٹرک ہائی ولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا۔ جس کے باعث ٹرک میں کرنٹ آگیا۔ کرنٹ لگنے سے کلینر جاں بحق ہوگیا۔کلینر کی نعش کو ٹرک پر پہلے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل اور پھر گھر منتقل کیا جبکہ ہسپتا ل میں لاش کا معائنہ بھی ٹرک پر ہی کیا گیا۔ڈیوٹی ڈاکٹر کے مطابق ورثا کو ایمبولینس پر لاش گھر منتقل کرنے کا کہا لیکن وہ لاش ٹرک پر لے گئے۔ مبینہ طور پر ہسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس پر لاش گھر منتقلی کے لئے پیٹرول ڈلوانے کے پیسے مانگے تھے۔